حیدرآباد ۔5اکٹوبر (اعتماد نیوز) آج تلنگانہ اسمبلی میں حکمران جماعت ٹی
آر ایس نے ایوان میں حکومت کے رویہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کاروائی میں
خلل ڈالنے والے کانگریس ‘ تلگو دیشم ‘ بی جے پی اور وائی ایس آر سی پی کے
ارکان کو اجلاس کے اختتام تک معطل کر دی ہے۔ حکومت کے اس فیصلہ کے خلاف
کانگریس نے سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ کانگریس کے اپوزیشن لیڈر
جانا ریڈی نے کہا کہ حکومت ایک طرف کسانوں کے مسائل اور دیگر مسائل کے حل
میں
بری طرح ناکام ہے جب اس معاملہ میں حکومت کی توجہ دہانی کے لئے احتجاج
کرنے پر ارکان کو ایوان سے معطل کرنا غیر جمہوری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ
اپوزیشن پارٹی کے احتجاج کا مقصد کسانوں کے مسائل کا حل ہے نہ کہ ایوان کی
کاروائی میں خلل ڈالنا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ پر
الزام لگایا کہ وہ ایوان میں اپوزیشن پارٹیوں کا گلا دبانے کی کوشش کر رہے
ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کے نا قابل عمل اعلانات سے عوام ہی خود سبق
سکھانے والے ہیں۔